ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / معزول یمنی صدر کا وفادار کمانڈر سعودی عرب دراندازی کی کوشش میں ہلاک

معزول یمنی صدر کا وفادار کمانڈر سعودی عرب دراندازی کی کوشش میں ہلاک

Sat, 13 May 2017 19:39:22  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،13مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی مسلح افواج کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ فوج کے ایک دستے نے یمنی علاقے سے حوثی باغیوں کی ایسی نقل وحرکت نوٹ کی ہے جس کا مقصد مملکت کے سرحدی علاقے نجران میں دراندازی کا ارتکاب ہے۔انہی ذرائع نے بتایا کہ باغیوں کے ایک گروپ نے مملکت کی سرحدی بیلٹ عبور کرتے ہوئے ریجن میں سعودی عرب کے چند عسکری نوعیت کے اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم سعودی عرب کی مشترکہ فوجنے باغیوں کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔سعودی فوج کی کارروائی کے نتیجے میں یمن کے معزول اور منحرف صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار ریپبلیکن گارڈز کا ایک کمانڈر عبدالخالف علی محمد الاسدی اپنے تیرہ سلاتھیوں سمیت مارا گیا۔ یمنی دراندازوں کو سعودی ایوی ایشن کے اپاچی ہیلی کاپٹرز اور توپ خانے کی مدد سے ہلاک کیا گیا۔


Share: